گاندربل:وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع کے ہاین، پالپورہ میں سینکڑوں مچھلیوں کو مرا ہوا پائے جانے کے بعد مقامی باشندوں نے فوری طور پر حکام کو مطلع کیا جس کے بعد متعلقہ محکمہ کی ٹیم موقع پر پہنچی اور فوری طور پر تفتیش شروع کر دی۔ فوری تحقیقات کے بعد معلوم ہوا کہ خود غرض عناصر نے نالہ میں بلیچنگ پاؤڈر انڈیل دی ہے جس سے مچھلیوں کی موت واقع ہوئی۔ گاندربل پولیس نے کیس درج کرکے ملوث افراد کی تلاش شروع کر دی ہے۔
واضح رہے کی کچھ روز قبل ہی کنگن کے سمبل علاقے میں بھی زہریلی پاؤڈر پانی میں انڈیلنے سے ہزاروں مچھلیوں کی موت ہوئی تھی۔ اس واقعے میں بھی ایک کیس بھی درج کیا گیا تھا، تاہم ابھی تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔ اس طرح کے واقعات پر لوگوں نے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکام سے فوری طور پر ملوث افراد کو حراست میں لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ لوگوں کا الزام ہے کہ اتنی مقدار میں بلیچنگ پاؤڈر صرف جل شکتی محکمہ کے پاس ہوتی ہے اور عام لوگ اتنی مقدار میں بلیچنگ پاؤڈر بغیر حکام کی مدد سے حاصل نہیں کر سکتے۔