ضلع گاندربل کے برنبگ، کنگن میں پیر اور منگل کی درمیانی شب آتشزدگی Nocturnal Fire Incident in Ganderbal کے دوران گئو خانہ خاکستر ہو گیا، جبکہ تین مویشی بھی ہلاک ہو گئے۔
مقامی باشندوں کے مطابق برنبگ، کنگن کے رہائشی بلال احمد میر ولد غلام احمد میر کے گئو خانے سے اچانک آگ نمودار ہوئی جس نے آنا فاناً پورے ڈھانچے کو اپنی زد میں لے لیا۔
مقامی باشندوں نے فوری طور محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کو مطلع کیا، فائر اینڈ ایمرجنسی عملہ فوری طور پر موقع پر پہنچے اور آگ بجھانے کا عمل شروع کر دیا۔