اردو

urdu

ETV Bharat / state

کورونا سے تحفظ کے لیے بیداری کیمپ

ضلع گاندربل میں محکمہ آیوش نے کورونا وائرس مہلک بیماری سے بچنے کیلئے جانکاری کیمپ کا انعقاد کیا۔

Awareness camp
بیداری کیمپ

By

Published : Jun 10, 2021, 6:43 PM IST

ضلع گاندربل کے ناگہ بل میگرنٹ لیبرس کالونی میں محکمہ آیوش کی جانب سے کورونا وائرس مہلک بیماری سے بچنے کیلئے جانکاری کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

بیداری کیمپ

اس موقعہ محکمہ آیوش نے سیکورٹی فورسز کے جوانوں میں قوت مدافعت کے کٹس بھی تقسیم کیے گئے تاکہ اس بیماری کو مذید پھیلنے سے روکا جا سکے۔

نوڈل آفیسر ڈاکٹر مشتاق نے آیوش کی جانب سے قوت مدافعت کے کٹس کے باری میں تفصیلی روشنی ڈالی کہ کیسے ہم اس کے استمال کرنے سے پورے ضلع میں کورونا جیسی مہلک بیماری کو مذید پھیلنے سے روکا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ آیوش کی جانب سے پورے ضلع کے ہیلتھ سنٹروں میں ہم نے قوت مدافعت کے کٹس لوگوں کیلئے دستیاب رکھے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: گاندربل: خستہ حال سڑک کی مرمت کرنے کی مانگ

تاکہ اس کا استمال کرنے سے امیون سسٹم بڈھ سکے۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ نزدیکی آیوش ہیلتھ سنٹروں میں جاکر مفت میں یہ کٹس حاصل کر سکتے ہیں۔

وہیں اس حوالے سے میونسپل کونسل گاندربل نے محکمہ آئش کی جانب سے یہ پروگرام منعقد کرنے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس سے لوگوں میں بیداری ہو جاتی ہے کہ کیسے ایسی مہلک بیماری سے بچا جا سکتا ہے۔ پروگرام کے آخر پر میگرنٹ لیبرس کی جانب سے سلیم احمد نے محکمہ آئش کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے یہ پروگرام یہاں پر منعقد کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details