اردو

urdu

By

Published : Apr 12, 2021, 7:41 PM IST

ETV Bharat / state

ضلع گاندربل کے تھیورو میں کورونا ویکسینیشن کا آغاز

وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں محکمہ صحت کی جانب سے ہیلتھ سنٹر تھیورو میں کورونا مخالف ویکسینیشن کا آغاز کیا گیا۔

ضلع گاندربل کے تھیورو میں کورونا ویکسینیشن کا آغاز
ضلع گاندربل کے تھیورو میں کورونا ویکسینیشن کا آغاز

وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں محکمہ صحت کی جانب سے ہیلتھ سنٹر تھیورو میں 45برس سے زائد عمر کے افراد کو کورونا مخالف ویکسین مفت فراہم کی جا رہی ہے۔

ضلع گاندربل کے تھیورو میں کورونا ویکسینیشن کا آغاز

محکمہ صحت کے افسران سمیت پنچایت حلقہ سے وابستہ اراکین نے لوگوں سے بلا کسی خوف کے ویکسین کی خوراک لینے کی اپیل کی ہے۔

تھیورو ہیلتھ سنٹر پر کورونا کی پہلی خوراک لینے کے بعد مقامی سرپنچ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہیلتھ سنٹر میں کورونا مخالف ویکسین مفت فراہم کی جا رہی ہے۔‘‘ انہوں نے علاقے کے لوگوں سے وقت مقررہ پر آکر کورونا مخالف ویکسین لینے کی اپیل کی ہے۔

محکمہ صحت کے افسران نے لوگوں نے رہنما خطوط کی پاسداری عمل میں لانے کی تلقین کی ہے۔ انہوں نے عوام سے سماجی فاصلہ برقرار رکھنے، ماسک پہننے کے علاوہ ہاتھوں کو بار بار دھونے کی اپیل کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details