انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اس وبائی بیماری کو نوزائید بچوں میں پھیلنے سے روکنے کے لئے گھروں میں بھی ایس او پیز کا استمال کریں تاکہ اس وبائی بیماری کا مقابلہ کیا جاسکے۔
گاندربل: 'بچے بھی کورونا وائرس سے متاثر ہو رہے ہیں' - ملک میں کورونا کے بڑھتے معاملات
ضلع گاندربل میں کورونا وائرس کی مہلک بیماری کو دیکھتے ہوئے ماہر امراض نے کم عمر بچوں میں بھی اس بیماری کے پھیلنے کا اندیشہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ 'پچھلے کئی روز سے گاندربل میں اس وبائی بیماری نے نوزائید بچوں اور ایک سال سے زائد عمر کے بچوں کو اپنے لپیٹ میں لیا جو کہ باعث تشویش ہے'۔
بچے بھی کورونا وائرس سے متاثرپائے گئے
انہوں نے سبھی لوگوں سے کہا کہ وہ ضلع انتظامیہ کی جانب سے لاک ڈاؤن کا بھر پور تعاون دیں اور ساتھ ہی بنا کسی وجہ کے گھر سے باہر نہ نکلیں۔
انہوں نے کہا کہ لوگ بنا وجہ اپنے گھروں سے باہر نکلتے ہیں جس کی وجہ سے یہ بیماری دن بہ دن بڑھتی جارہی ہے۔
انہوں نے لوگوں سے پُر زور اپیل کرتے ہوئے کہا کہ 'وہ دیے گئے احتیاطی تدابیر پر مکمل عمل کریں تاکہ اس وبائی بیماری کا خاتمہ ہو سکے۔'