اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں و کشمیر کے سبھی اضلاع میں ٹیکہ کاری مہم کا آغاز - ضلع گاندربل

دیگر ریاستوں کی طرح جموں و کشمیر میں بھی کورونا ٹیکہ کاری کا باضابطہ آغاز کیا گیا۔ عالمی وبا کورونا وائرس کیس کی پہلی تصدیق کے قریب ایک سال بعد جموں و کشمیر میں بھی فرنٹ لائن پر کام کر رہے افراد کو کورونا ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

جموں و کشمیر کے سبھی اضلاع میں کورونا ویکسین کا آغاز
جموں و کشمیر کے سبھی اضلاع میں کورونا ویکسین کا آغاز

By

Published : Jan 16, 2021, 4:40 PM IST

وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کی صبح دنیا کے سب سے بڑے ویکسینیشن پروگرام کی ورچول شروعات کی، اس کے ساتھ ہی بھارت کے سبھی شہروں، ریاستوں اور مرکزی زیر انتظام خطوں میں کورونا ویکسین کا باضابطہ آغاز ہوا۔

وادی کے سبھی اضلاع سمیت خطہ پیر پنچال اور چناب ویلی میں بھی کورونا ویکسین کی پہلی خوراک ہیلتھ ورکروں کو فراہم کی گئی۔

جموں و کشمیر کے سبھی اضلاع میں کورونا ویکسین کا آغاز

ضلع ترقیاتی کمشنر رامبن ناظم زئی خان نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ہفتہ کو ضلع میں دو مقامات پر ٹیکہ کاری کی گئی اور عنقریب ہی ضلع میں پہلے سے طے کیئے گئے 18مراکز پر ویکسین فراہم کی جائے گی۔

مزید پڑھیں؛ کورونا کا پہلا ٹیکہ لگوانے والے فرنٹ لائن ورکرز کا ردعمل

وہیں وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں بھی ضلع اسپتال اور ٹراما اسپتال کنگن میں فرنٹ لائن پر کام کر رہے طبی عملہ کو کورونا ویکسین دی گئی۔

گاندربل کے سی ایم او ڈاکٹر معراج الدین نے بتایا کہ پیر سے ضلع کے 19مراکز میں قریب 100افراد کو روزانہ ٹیکہ لگایا جائے گا۔

مزید پڑھیں؛ دنیا کی سب سے بڑی ویکسینیشن مہم کی شروعات

وزیراعظم مودی کے ہاتھوں کورونا ٹیکہ کاری مہم کا آغاز

قابل ذکر ہے کہ کرونا ویکسین مرحلہ وار طریقے پر پہلے ہیلتھ کیئر ورکرز، فرنٹ لائن ورکرز اور 50 سال سے زیادہ عمر والے لوگوں کو لگائی جائے گی۔

جموں و کشمیر میں عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب اب تک ایک لاکھ بیس ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں وہیں اس مہلک وبا کے سبب قریب دو ہزار افراد فوت ہو چکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details