اردو

urdu

ETV Bharat / state

Congress protest march: گاندربل میں مختلف مسائل پر کانگریس کی احتجاجی ریلی

اسمارٹ میٹرز کی تنصیب، بڑھتی مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کانگریس نے گاندربل ضلع میں ایک احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا۔ Congress holds protest march in ganderbal

گاندربل میں کانگریس کی احتجاجی ریلی
گاندربل میں کانگریس کی احتجاجی ریلی

By

Published : Aug 4, 2023, 12:14 PM IST

گاندربل میں کانگریس کی احتجاجی ریلی

گاندربل (جموں و کشمیر) :کانگریس پارٹی کی جانب سے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع میں سید کدل، بملورہ سے توحید چوک تک ایک احتجاجی مارچ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ احتجاجی مارچ میں کانگریس کے ضلع صدر ساحل فاروق سمیت کئی لیڈران و کارکنان نے شمولیت اختیار کی۔ احتجاج میں شامل کانگریس ورکرز نے بڑھتی مہنگائی، بے روزگاری پر مرکزی سرکار کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بی جے پی کے خلاف نعرے بازی کی۔

احتجاجیوں نے مرکزی سرکار اور جموں و کشمیر لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ کی جانب سے لئے گئے متعدد فیصلوں کے خلاف بھی احتجاج درج کیا۔ احتجاج میں شامل کانگریس کے ضلع صدر ساحل فاروق نے میڈیا نمائندں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا: ’’ بجلی کے نرخوں کو کم کرنے کے بجائے اسمارٹ میٹرز کی تنصیب جموں و کشمیر کے لوگوں پر بڑے مالی بوجھ کا باعث بنے گا۔‘‘ کانگریس لیڈر کے مطابق: ’’منتخب حکومت کی غیر موجودگی میں جموں و کشمیر فرقہ وارانہ بدنیتی پر مبنی پالیسیوں کے بے پناہ دباؤ میں ہے۔‘‘

مزید پڑھیں:Congress maun satyagraha مودی سرکار ملکی اداروں کو سیاسی اہداف کے لیے استعمال کر رہی ہے، کانگریس

کانگریس لیڈر نے بتایا کہ جموں و کشمیر کے تقریباً سبھی اضلاع میں کانگریس پارٹی کی جانب سے قیمتوں میں اضافہ، سمارٹ میٹرز کی تنصیب، بیوہ اور بزرگوں کی پنشن پالیسی سمیت کیجول، ڈیلی ویجرز کو ریگولر نہ کیے جانے کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پراپرٹی ٹیکس کے نفاذ سے بھی عوام گونا گوں مشکلات سے جوجھ رہی ہے عوام کو ان مشکلات سے آزاد کرنے کے لیے ایک عوامی حکومت ناگزیر ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details