مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام میں پین انڈیا پروگرام کے ایک کڑی کے طورپر نیشنل لیگل سروسز اتھارٹی اورنیشنل کمیشن فار ویمن کے اشتراک سے 4 مارچ سے 11 مارچ تک فوجداری قانون،مزدورں سے متعلق قانون ،خواتین سے متعلق قانون سمیت دیگر قانونی پہلوں پر تبادلہ خیال کے لئے ایک پرورگام کا انعقاد کیا گیاہے۔ یہ پروگرام رتیش کمار دوبے چیئرمین ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی گاندربل اور نصرت علی حقاق سیکرٹری ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی گاندربل کی موجودگی میں منعقد ہوا۔
اس پروگرام کے انعقاد کا مقصدخواتین سے متعلق مختلف قوانین کی جانکاری اور علاج کے بارے میں معلومات فراہم کرنا تھا، تاکہ خواتین کو ان کے مسائل/شکایات کے ازالے کے لئے وضع کردہ اصول ضوابط اور متعلقہ نظام سے کما حقہ واقف ہوسکے۔ شرکا کو ہندوستانی قانونی نظام، قانون کے تحت بنیادی حقوق،خاندانی اور املاک کے قانون، اور فوجداری قوانین کے ساتھ ساتھ گھریلو تشدد ایکٹ، اور کام کی جگہ پر جنسی ہراسانی (روک تھام، ممانعت اور ازالہ) ایکٹ کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔