کمشنر سکریٹری آر ڈی ڈی نے بالتل کا دورہ کیا۔ بالتل اور اس کے ارد گرد کے راستے میں صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ سکریٹری، محکمہ دیہی ترقی اور پنچایتی راج مندیپ کور نے امرناتھ یاترا 2022 کے لیے محکمہ کی طرف سے اٹھائے گئے صفائی ستھرائی کے اقدامات کے بارے میں خود جائزہ لینے کے لیے آج بالتل کا دورہ کیا۔Commissioner Secretary RDD visited Baltal
Amarnath Yatra 2022: گاندربل میں کمشنر سکریٹری نے بالتل کا دورہ کیا - امرناتھ یاترا 2022
سکریٹری، محکمہ دیہی ترقی اور پنچایتی راج مندیپ کور، امرناتھ یاترا 2022 کے لیے محکمہ کی طرف سے اٹھائے گئے صاف صفائی کے اقدامات کے بارے میں خود جائزہ لینے کے لیے آج بالتل کا دورہ کیا۔ Commissioner Secretary RDD visited Baltal
دورے کے دوران کمشنر سکریٹری کے ہمراہ ڈائریکٹر رورل ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ کشمیر امام دین، ڈائریکٹر رورل سینی ٹیشن چرندیپ سنگھ، اسسٹنٹ کمشنر ڈیولپمنٹ گاندربل، ڈاکٹر بشیر احمد بھٹ اے سی پی گاندربل، بلقیس وانی، سپرنٹنڈنگ انجینئر REW کشمیر، دیگر افسران اور اہلکار موجود تھے۔ اپنے دورے کے دوران کمشنر سکریٹری نے بالتل بیس کیمپ سمیت مختلف اسٹیشنوں اور یاترا روٹ کے ساتھ واشنگ روم اور پاخانہ یونٹس کی تنصیب کا معائنہ کیا۔
صفائی کے انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کمشنر سکریٹری نے پیش رفت سے مطمئن ہوئی اور تمام زیر التوا صفائی کے انتظامات کو جنگی بنیادوں پر مکمل کرنے پر زور دیا۔ اس دوران کمشنر سکریٹری نے بیس کیمپ بالتل میں ڈپٹی کمشنر گاندربل، شیامبیر سنگھ اور یاترا کے دوران صفائی کی سہولیات کی تنصیب میں شامل مختلف ایجنسیوں کے ساتھ ایک جائزہ میٹنگ کی۔
یہ بھی پڑھیں: DHSK Visits Sheshnag: ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر کا امرناتھ یاترا ٹریک کا دورہ