گاندربل: فیس میں رعایت دینے کی مانگ کو لیکر احتجاج - جموں و کشمیر
طلبا کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک برس سے کشمیر میں کاروباری حالات ابتر ہیں، جس کے پیش نظر اُن کے اہلِ خانہ فیس ادا نہیں کر سکتے۔
گاندربل: فیس میں رعایت دینے کی مانگ کو لیکر احتجاج
وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے گورنمنٹ ڈگری کالج میں زیر تعلیم متعدد طالبات نے فیس میں رعایت دینے کا مطالبہ کیا۔
احتجاج کر رہے طلبا نے فیس میں رعایت دینے کی مانگ کرتے ہوئے کہا: 'عالمی وبا کورونا وائرس اور اس سے قبل جموں و کشمیر کے حالات کی وجہ سے یہاں کے لوگ بے روزگار ہوئے ہیں اور کہیں سے بھی پیسے کی سبیل نہیں ہو رہی ہے، اس لئے کالج فیس میں رعایت دینی چاہئے۔'