اردو

urdu

ETV Bharat / state

Baltal Cloudburst: بال تل میں بادل پھٹنے کا واقعہ - امرناتھ گھپا

ابھی تک معلوم نہیں ہو پایا ہے کہ علاقہ میں کس قدر نقصان ہوا ہے تاہم ابتدائی معلومات کے مطابق بیس کیمپ کو نقصان پہنچا ہے کیونکہ فلیش فلڈ کا واقعہ اسی کے قریب پیش آیا۔

Baltal Cloudburst: بال تل میں بادل پھٹنے کا واقعہ
Baltal Cloudburst: بال تل میں بادل پھٹنے کا واقعہ

By

Published : Jul 28, 2021, 6:47 PM IST

جموں و کشمیر کے علاقہ بال تل میں بادل پھٹنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امرناتھ گھپا کے قریب بادل پھٹنے کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجہ میں بیس کیمپ کو نقصان پہنچا ہے۔ ابھی تک معلوم نہیں ہو پایا ہے کہ علاقہ میں کس قدر نقصان ہوا ہے تاہم ابتدائی معلومات کے مطابق بیس کیمپ کو نقصان پہنچا ہے کیونکہ فلیش فلڈ کا واقعہ اسی کے قریب پیش آیا۔

بال تل میں بادل پھٹنے کا واقعہ

غور طلب ہے کہ اس سال اگرچہ امرناتھ یاترا کورونا کی وجہ سے ملتوی کی گئی تھی۔ تاہم اس علاقے میں سکیورٹی فورسز کے جوان لگاتار ڈیوٹی دے رہے ہیں اور اس کے علاوہ محکمہ صحت کے اور دوسرے محکمہ کے ملازمین بھی ڈیوٹی پر موجود ہیں۔ اس علاقہ میں بکروال کنبے بھی عارضی رہائشی پذیر ہوتے ہیں۔ بچاؤ کارروائی کے لئے ٹیمیں روانہ کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کشتواڑ کے دچھن میں بادل پھٹنے سے 7 افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ

واضح رہے اس سے قبل کشتواڑ کے دچن ہنزل میں دوران شب بادل پھٹنے سے سات افراد ہلاک جب کہ درجنوں لوگ لاپتہ ہوگئے۔ بادل پھٹنے سے علاقے میں زبردست سیلاب آیا ہے جس میں سے کم از کم آٹھ مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔ پولیس کے مطابق ابھی تک لاپتہ افراد کی صحیح تعداد معلوم نہیں ہوئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details