جموں و کشمیر کے وسطی ضلع گاندربل کے کلن علاقہ کے جنگلات میں بادل پھٹنے کے باعث سونامرگ شاہراہ اور رہائشی مکانات زیر آب آ گئے ہیں۔
سرکاری ذرائع کے مطابق اتوار کے دوپہر بادل پھٹنے سے ضلع کے کلن کے دیہات میں سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی۔ سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل ہو گئیں اور رہائشی مکانوں میں پانی داخل ہونے سے مقامی باشندوں میں خوف طاری ہو گیا۔
عمارتوں کے علاوہ پانی کے تیز بہاؤ سے فصلوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔