وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں امرناتھ یاترا کے پیش نظر سرینگر-لیہہ ہائی وے پر ناگبل سے وائل علاقے تک سڑکوں کی صفائی مہم شروع کر دی گئی ہے۔ Cleanliness Drive in Ganderbal متعدد محکمہ جات کے اشتراک سے صفائی مہم انجام دی جا رہی ہے۔ حکام کی جانب سے سڑکوں کے کنارے کوڑا کرکٹ کو صاف کرنے کے احکامات کے پیش نظر محکمہ دیہی ترقی، پنچایتی راج اور میونسپل کونسل گاندربل مشترکہ طور صفائی مہم شروع کی۔
Cleanliness Drive Started in Ganderbal: امرناتھ یاترا کے پیش نظر ضلع گاندربل میں صفائی مہم - گاندربل سڑکوں کی صفائی مہم
سڑکوں کے کنارے کوڑے اور گندگی کے ڈھیر سے مقامی باشندوں، راہگیروں سمیت یاتریوں اور سیاحوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ Cleanliness Drive in Ganderbal
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی سرپنچ نے کہا کہ سڑکوں کے کنارے کوڑے کرکٹ اور گندگی کے ڈھیر سے مقامی باشندوں، راہگیروں سمیت یاتریوں اور سیاحوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ Ganderbal Cleanliness Drive انہوں نے کہا کہ سیاحوں خاص کر یاتریوں کو درپیش مشکلات کے پیش نظر یاتری روٹ ’’سوچھ بھارت ابھیان‘‘ کے تحت صاف ستھرا رکھا جا رہا ہے۔ حکام کی جانب سے صفائی پر کروڑوں روپے خرچ کرنے کے باوجود لوگوں کی جانب سے کوڑا کرکٹ سڑکوں کے کنارے انڈیل دیا جاتا ہے۔ انہوں نے عوام سے گھروں کے ساتھ ساتھ عوامی مقامات خصوصا پارکس اور شاہراہوں کی صفائی کا بھی خیال رکھنے کی اپیل کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ناگبل سے گاندربل تک صفائی مہم شروع کی گئی جبکہ دوسرے مرحلے میں گاندربل سے وائل پل تک صفائی انجام دی جا رہی ہے۔