احتجاجیوں نے الزام عائد کیا کہ گاندربل میں پچھلی کئی دہائیوں سے سڑکوں کا حال خستہ ہے۔ اور انکی مرمت کے تئیں انتظامیہ لیت و لعل سے کام لے رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گاندربل سیاحتی اور تجارتی اعتبار سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ مانس بل، سونہ مرگ جیسے صحت افزا مقامات اور لیہہ، کرگل کے لئے راستہ گاندربل سے ہوکر ہی گزرتا ہے۔
گاندربل کی خستہ حال سڑک، سیول سوسائیٹی کا احتجاج احتجاجیوں نے مزید کہا کہ خستہ حال سڑکوں کے باعث اسکولی بچوں، مریضوں اور سیاحوں کے ساتھ ساتھ مقامی آبادی کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ بعض دفعہ ضلع اسپتال سے کسی نازک بیمار کو سرینگر منتقل کیا جاتا ہے، تاہم خستہ حال سڑکوں کے باعث بیمار کے ساتھ ساتھ تیمارداروں کو بھی بہت اذیتیں برداشت کرنی پڑتی ہیں۔
خاموش احتجاج کے بعد سیول سوسائٹی اور ٹریڈرز فیڈریشن کے ممبران نے گاندربل کے سپر انٹنڈینٹ ایگزیکیٹیو آر اینڈ بی کو اس حوالے سے ایک یادداشت پیش کی۔