اردو

urdu

ETV Bharat / state

CUK Students Visit طلبہ نے صنعتی یونٹس کا دورہ کیا - Central University Kashmir Entrepreneurship

انٹرپرونیرشپ معلوماتی پروگرام کے تحت سینٹرل یونیورسٹی کشمیر میں زیر تعلیم کامرس کے طلبہ کو صنعتی یونٹس کے دورہ پر روانہ کیا گیا۔ CUK Commerce Students Visit Industrial Units Ganderbal

cuk
cuk

By

Published : Oct 28, 2022, 5:14 PM IST

گاندربل:سینٹرل یونیورسٹی کشمیر کے شعبہ کامرس کے طلبہ کو تجارت اور کارخانوں کے بارے میں پریکٹیکل معلومات فراہم کرنے کی غرض سے ’’انٹرپرونیرشپ پروگرام‘‘ کے تحت کامرس کے تھرڈ سمسٹر کے طلبہ کو والتر گائوں کا دورہ کرایا گیا۔ طلبہ کو سنٹرل یونیورسٹی کے رجسٹرار پروفیسر ایم افضل زرگر نے فائنانس افسر اور شعبہ کامرس کے سربراہ ڈاکٹر معراج الدین شاہ اور دیگر ممبران کی موجودگی میں روانہ کیا۔ Central University Kashmir Entrepreneurship Programme

اس موقع پر طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ایم افضل زرگر نے کہا کہ ’’طلبہ کو والتر گائوں کا ٹور کرانے کا مقصد مستقبل اُن طلبہ کو صنعتی اداروں کے کام کاج کے بارے میں راست معلومات فراہم کرنا ہے جو مستقبل میں خود کارخانہ قائم کرنے یا تجارت کرنے کے خواہاں ہیں۔‘‘ پروفیسر زرگر نے ٹور پر روانہ ہونے والے طلبہ کو ٹور کے دوران تاجرین اور صنعتی یونٹس کے مالکان، عملہ سے بات چیت کرنے اور ان سے تجربہ حاصل کرنے پر زور دیا۔ CUK Entrepreneurship Programme for Commerce Students

انہوں نے شعبہ کامرس کے سربراہ کو مستقبل میں بھی ایسے پروگرامز کے انعقاد پر زور دیا۔ قبل ازیں، ڈاکٹرمعراج الدین شاہ نے ٹور کا مقصد بیان کیا اور طلبہ سے کہا کہ وہ اس ٹور سے مکمل استفادہ حاصل کریں اور صنعتی یونٹس کا بغور جائزہ لینے کے علاوہ مثبت اور منفی پہلوؤں کی معلومات حاصل کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details