مرکز کے زیر انتظام خظہ جمو ں و کشمیر کے ضلع گاندربل کے بی ہامہ نامی علاقہ میں آج 115 بٹالین سی آر پی ایف کی جانب سے ایک نجی اسکول میں جشن چلہ کلان منایا گیا،اس خصوصی تقریب میں مقامی لوگوں کے علاوہ طلبا و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ 115 battalion of CRPF holds‘Jashn-e-chili kalan’ in Ganderbal
اس موقع پر سی آر پی ایف 115 بٹالین کے کمانڈنٹ ایس کے پردھان مہمان خصوصی کے طور پر شامل ہوئے، جبکہ اسکول کے چیئرمین اور پرنسپل کے علاوہ دیگر ملازمین نے اس میگا ایونٹ میں شرکت کی۔اس موقع پر سی آر پی ایف کی جانب سے پروگرام میں آئے طلبا و طالبات کیلئے رنگا رنگ پروگرامز کا اہتمام بھی کیا گیا تھا ،اس رنگا رنگ تقریب میں شاندار اور بہترین کار کردگی کرنے والے طلبا و طالبات اور دیگر افراد کو اعزازات سے نوازا گیا۔ اس موقع پر سی آر پی ایف کے اعلی آفیسر نے کہا کہ ایسے پروگرامز منعقد کرنے کا مقصد یہی ہے کہ سیکورٹی فورسز اور نوجوانوں کے درمیان باہمی اعتماد اور دوستانہ تعلقات کی بحالی ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ آگے بھی ایسے پروگرامز منعقد کئے جایئنگے تاکہ یہاں کے نوجوانوں کو اپنا ہنر دیکھانے کا موقع فراہم ہو۔