ضلع انتظامیہ گاندربل نے ہندوستان بھر میں 100 کروڑ افراد اور ضلع بھر میں 18 سے زائد عمر کی صد فیصد آبادی کو کورونا مخالف ویکسین کی پہلی خوراک دینے کا سنگ میل مکمل کرنے کا جشن منایا۔ سنگ میل کے حصول کی مناسبت سے ضلع کے مختلف مقامات پر تقاریب انجام دی گئیں جن میں جیسے ضلع ہسپتال، این ٹی پی ایچ سی شامل ہیں۔
منتظمین کے مطابق ’’حکومت ہند کی خواہش تھی کہ اس دن کو ملک بھر میں کووڈ 19 وبائی مرض کے خلاف جنگ میں ایک سنگ میل عبور کرنے کے طور پر منایا جائے۔‘‘