ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ ترکھان کی شناخت غلام حسن کھٹانہ عمر 53 سال ساکنہ ہارون سرینگر کے بطور ہوئی ہے۔ مزکورہ ترکھان ہاری گنہ ون کے علاقے میں زیر تعمیر مکان کی چھت بنانے کا کام کر رہا تھا۔ وہ اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکا جس کی وجہ سے وہ چھت سے نیچے گر گیا۔
انہوں نے بتایا کہ زیر تعمیر مکان ہری گنہ ون کے رہنے والے اشفاق احمد چیچی ولد فاروق احمد چیچی کا ہے۔