ضلع گاندربل کے کنگن بازار میں بجلی شارٹ سرکٹ ہونے کے سبب آگ کی واردات میں دوکان اور اس میں موجود سامان خاکستر ہوگیا۔
کنگن علاقے میں آتشزدگی، ایک دکان خاکستر - kashmir winter
ضلع گاندربل کے کنگن بازار میں آگ کی واردات میں ایک دکان جل کر خاکستر ہو گئی۔
عینی شاہدین کے مطابق کنگن بازار میں سٹیٹ بینک آف انڈیا کے قریب موجود عادل احمد بابا کی دوکان بجلی شارٹ سرکٹ کے باعث خاکستر ہوگئی اس موقع پر مقامی شہری، فوج، پولیس اور محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کے عملہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پایا۔
آگ کی واردات میں دوکان اور اس میں موجود لاکھوں روپیے کا سامنا راکھ کا ڈھیر ہو گیا۔ ادھر پولیس نے آتشزدگی کے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لیے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔