ضلع گاندربل کے سترونہ علاقے میں نہر کی مرمت نہ کیے جانے سے بارشوں کے ایام میں پانی کے تیز بہاؤ کے سبب نہر کا پانی باندھ کو عبور کرکے کھیتوں اور رہائشی مکانات میں داخل ہو جاتا ہے۔
حالیہ بارشوں کے بعد نہر میں پانی کا بہاؤ بڑھ جانے اور مضبوط باندھ نہ ہونے کے باعث سترونہ کے کئی علاقوں میں کھیت، رہائشی مکانات اور سڑکیں زیر آ گئی ہیں۔
گاندربل: باندھ کمزور ہونے سے نہر کا پانی رہائشی مکانوں میں داخل مقامی لوگوں کے مطابق ’’محکمہ آبپاشی گاندربل کی نااہلیت کی وجہ سے علاقے سے گزرنے والی نہر کا پانی رہائشی مکانوں میں داخل ہو جاتا ہے۔‘‘
گزشتہ کئی برسوں سے مقامی لوگ متعلقہ محکمہ جات اور ضلع انتظامیہ سے نہر کی مرمت کا مطالبہ کرتے آ رہے ہیں، تاہم ان کے مطابق ’’برسوں گزرنے کے باوجود وہ ٹس سے مس نہیں ہو رہے ہیں۔‘‘
قابل ذکر ہے کہ وادی کشمیر میں کئی دنوں سے میدانی علاقوں میں بارشوں اور بالائی علاقوں میں برفباری کے سبب ندی نالوں اور دریاؤں میں پانی کا بہاؤ کافی تیز ہو گیا ہے۔ گاندربل کے سترون علاقے سے گزر رہی نہر کی مرمت نہ کیے جانے کے سبب پانی کئی علاقوں میں داخل ہو گیا ہے۔
سترون کی متعدد سڑکیں اور رہائشی مکانات زیر آب آ گئے ہیں جس سے مقامی آبادی کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پانی کھیتوں اور میوہ باغات میں بھی تباہی کا باعث بن سکتا ہے۔ انہوں نے متعلقہ محکمہ خصوصا ضلع انتظامیہ سے نہر کی مرمت کیے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔