گاندربل: سالانہ امرناتھ یاترا اگرچہ 30 جون سے باضابطہ طور پر شروع ہو رہی ہے، جس کے لیے سرکاری مشینری کی طرف سے تمام تر انتظامات پہلے ہی تقریبا مکمل کر لیے گئے ہیں۔ اس دوران بالتل بیس کیمپ میں گاندربل اور دیگر اضلاع سے تعلق رکھنے والے لوگ جو وہاں اپنا کاروبار کرتے ہیں، جس میں مختلف قسم کے کاروبار شامل ہیں، وہاں اپنا ڈیرہ ڈال کر یاتریوں کی طرح طرح کی خدمات انجام دیتے ہیں۔ جس کے لیے سرکاری سطح پر ضلع انتظامیہ گاندربل کی طرف سے باضابطہ طور پر ان لوگوں کو تمام لوازمات پورے کرنے کے بعد اجازت نامہ دیا جاتا ہے جو کہ ایک سرٹیفکیٹ کی شکل میں ہوتا ہے۔ Camp at Sonmarg to issue permits to people working in Baltal
ہر سال ایسے لوگوں کو ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں بلا کر اس طرح کی سرٹیفکیٹ دی جاتی تھی، تاہم امرناتھ یاترا کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ ان لوگوں میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر گاندربل خورشید احمد کی سربراہی میں دیگر افسران نے موقع پر جاکر سونمرگ میں ہی اجازت نامے کی سرٹیفکیٹ تقسیم کی گئی، بالتل میں مختلف قسم کے کاروبار کرنے والے افراد نے کافی حد تک ضلع انتظامیہ کے اس فیصلے کو سراہا ہے۔