اردو

urdu

ETV Bharat / state

Burglary Case Solved in Ganderbal گاندربل مال مسروقہ سمیت چار ملزمین گرفتار - گاندربل میں چوری شدہ نقدی اور سونا برآمد

گاندربل پولیس نے جوری کے ایک معاملے میں چار ملزمین کو گرفتار کرتے ہوئے مسروقہ رقم اور سونا برآمد کیا ہے۔ واضح رہے کہ چوری کا یہ واقعہ کچھ روز قبل پیش آیا تھا۔ Burglary Case in Ganderbal

Burglary Case in Ganderbal
گاندربل پولیس نے جوری کے معاملے میں چار ملزمین کو گرفتار کیا

By

Published : Sep 26, 2022, 9:48 PM IST

گاندربل:وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع میں پولیس کو بڑی کامیابی ہاتھ لگی ہے۔ چوری کے ایک واقعہ میں پولیس نے چار ملزمین کو گرفتار کرتے ہوئے مسروقہ نقدی اور سونا برآمد کیا ہے۔ چوری کا یہ واقعہ رواں ماہ 18 اور 19 کی درمیانی شب گنڈ کنگن کے علاقے کے رہائشی عاشق احمد میر اور مظفر احمد فمدا کے گھروں میں پیش آیا تھا۔ Burglary Case in Ganderbal

مسروقہ رقم اور سونا برآمد

پولیس اسٹیشن گنڈ نے اس معاملے میں مقدمہ درج کیا تھا۔ وہیں آج پولیس نے اس معاملے میں چار ملزمان کو گرفتار کیا، جن میں سے تین کا تعلق وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع سے ہے۔ پولیس نے ملزمان کی شناخت فیاض احمد گنی ساکنہ سوئی بگ، بڈگام، سلیم ملک ساکنہ کھگ بڈگام، سمیر لون ساکنہ کوکر باغ بڈگام اور امتیاز احمد گورو ساکنہ گنڈروشن، ربیتار موجودہ پریم پورہ بند سری نگر کے طور پر کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Burglary Case Solved in Bandipora: بانڈی پورہ پولیس نے چوروں کو مال مسروقہ سمیت گرفتار کیا

ABOUT THE AUTHOR

...view details