گاندربل (جموں کشمیر) :محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے عین مطابق وادی کشمیر کے دیگر مقامات کی طرح وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع میں بھی برف و باراں ہوئی۔ جہاں بارشوں اور برفباری کے سبب درجہ حرارت میں تبدیلی رونما ہوئی وہیں متعد شاہراہیں آمد ورفت کے لئے بند کی گئیں جن میں سرینگر لیہہ شاہراہ بھی شامل ہے۔ تاہم حکام نے زوجیل پاس پر سے برف ہٹانے اور ٹریفک کو بحال کرنے کے حوالہ سے کام شروع کر دیا ہے۔
حکام نے بتایا کہ بیکن کے اہلکار نے برف ہٹانے کے کام میں لگے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ برف ہٹانے کے کام میں مشکلات درپیش رہتی ہیں تاہم اس کے باوجود عملہ ہمہ وقت روڈ کو بحال کرنے میں لگا رتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ برف پوری طرح سے ہٹائے جانے تک روڈ کو ٹریفک کی آمد و رفت کے لیے بند رکھا جائے گا۔ ادھر، برفباری سے مقامی باشندوں خاص کر شعبہ سیاحت سے جڑے افراد کافی خوش نظر آ رہے ہیں۔