اردو

urdu

ETV Bharat / state

بالی ووڈ اداکارہ اور رکن پارلیمان ہیما مالینی نے کھیر بھوانی مندر میں حاضری دی - ماتا کھیر بھوانی مندر

ہیما مالنی نے مندر میں حاضری دے کے کشمیر میں امن اور خوشحالی کے لیے دعائیں کیں۔ کچھ دیر مندر میں ٹھہرنے کے بعد وہاں ان کے مداحوں کا رش لگ گیا لیکن وہ کسی سے بھی نہیں ملی اور سیدھا سرینگر کی طرف چل پڑیں۔

بالی ووڈ اداکارہ اور رکن پارلیمان ہیما مالینی نے کھیر بھاوانی مندر میں حاضری دی
بالی ووڈ اداکارہ اور رکن پارلیمان ہیما مالینی نے کھیر بھاوانی مندر میں حاضری دی

By

Published : Jul 18, 2021, 6:04 PM IST

Updated : Jul 18, 2021, 8:00 PM IST

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی موجودہ ممبر پارلیمنٹ اور ڈریم گرل کے نام سے مشہور ہیما مالینی نے آج وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے تلہ ملہ علاقہ میں قائم کھیر بھوانی مندر میں حاضری دی۔

کشمیری پنڈت برادری کے لئے ماتا کھیر بھوانی مندر انتہائی اہمیت اور عقیدت کا حامل ہے۔ اس مندر میں ہیما مالینی کے دورے کے دوران عقیدت مندوں کا رش دیکھا گیا ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ اور رکن پارلیمان ہیما مالینی نے کھیر بھوانی مندر میں حاضری دی
اس دوران ہیما مالنی نے مندر میں حاضری دے کے کشمیر میں امن اور خوشحالی کےلئے دعائیں کیں، جبکہ کچھ دیر مندر میں ٹھہرنے کے بعد اگرچہ وہاں ان کے پرستاروں کا رش لگا لیکن وہ کسی سے بھی نہیں ملی اور سیدھا سرینگر کی طرف چل پڑیں۔

یہ بھی پڑھیں:کھیر بھوانی میں اشٹمی منایا گیا، کشمیری پنڈتوں نے شرکت کی



ہیما مالینی کے اس تاریخی مذہبی مندر کے دورے کے تناظر میں سیکیورٹی کے مناسب انتظامات کیے گئے تھے۔ جبکہ پورے مندر کو گھیرے میں لے کر سیکورٹی کو الرٹ رکھا گیا تھا۔

Last Updated : Jul 18, 2021, 8:00 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details