گاندربل: وسطی کشمیر کے منیگام گاندربل میں واقع ڈاکٹر فاروق عبداللہ ماحولیاتی پارک کے قریب نالہ سندھ میں نہانے کے دوران 14 سالہ لڑکا بدھ کی شام ڈوب کر ہلاک ہو گیا۔ مقامی لوگوں کے مطابق بدھ کے روز 14 سالہ زاہد امتیاز ساکنہ منیگام گاندربل پارک کے قریب نالہ سندھ میں دوسرے ہم عمر ساتھیوں کے ساتھ نہارہا تھا کہ اچانک پانی کی گہرائیوں میں ڈوب گیا. اس موقع پر دیگر ساتھیوں نے پولیس اور بچاو ٹیم کو اطلاع دی، جنہوں نے نماز مغرب کے بعد نئے تعمیر شدہ وائل پل کے قریب لاش کو بازیاب کیا۔ طبی اور قانونی لوازمات مکمل کرکے لاش وارثین کو سپرد کردی گئی۔
Boy drowns in Ganderbal نالہ سندھ میں ڈوب کر معصوم لڑکا ہلاک - وسطی کشمیر کے منیگام گاندربل
وسطی کشمیر کے منیگام گاندربل میں واقع ڈاکٹر فاروق عبداللہ ماحولیاتی پارک کے قریب نالہ سندھ میں نہانے کے دوران 14 سالہ لڑکا بدھ کی شام ڈوب کر ہلاک ہو گیا۔ Body of Drowned Teenager Retrieved From River Sindh
یہ بھی پڑھیں:Independence Day 2023 گاندربل میں قومی پرچم کو بائیں ہاتھ سے سلامی
واضح رہے کہ وسطی کشمیر کے گاندربل میں نالہ سندھ سے بدھ کے روز ایک عدم شناخت خاتون کی لاش برآمد کی گئی۔ذرائع نے بتایا کہ گاندربل کے پتھری بل علاقے میں بدھ کی صبح چند مقامی افراد نے نالہ سندھ میں ایک لاش دیکھی جس کے بعد وہاں سنسنی پھیل گئی۔ مقامی لوگوں نے لاش کے بارے میں نزدیکی پولیس اسٹیشن کو اس بارے میں مطلع کیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم فوری طور پر جائے موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر قانونی اور طبی لوازمات پورے کرنے کیلئے فوری طور پر سب ڈسٹرکٹ ہسپتال کنگن منتقل کیا گیا۔ پولیس ذرائع نے مزید بتایا کہ لاش کی شناخت کی جارہی ہے اور اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔