جموں و کشمیر کے ضلع گاندر بل میں بی جے پی کے رہنما عارف راجہ نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے کچھ رہنماؤں پر چوری کے الزامات عائد ہوئے ہیں، جس کے بعد یوٹی صدر رویندر رینا نے انہیں برطرف کردیا۔
تفصیلات کے مطابق چند روز قبل گاندربل کے نمروز ہوٹل میں چوری کا ایک واقعہ پیش آیا تھا، اس دوران پارٹی کے رہنما بشیر احمد کے پاس موجود بینک چک بک سے دو چک غائب ہوگئے تھے۔پارٹی کے تین ذمہ داران عبدل المجید میر،طارق احمد زرگر اور ظہور احمد نے مزید دو لوگوں پر یہ الزام ہے کہ انہوں نے چک چرا کر جموں سے نولاکھ پانچ ہزار روپیہ کی مالیت کا سونا خریداہے۔ بتایاجارہا ہے کہ جب یہ دو چک بینک سے کیش ہوۓ تو بشیر احمد کے پاس نولاکھ کی رقم ڈیبٹ ہونے کی مسیج آئی، بشیر احمد نے تھانہ گاندربل میں شکایت درج کرائیڈجس کے بعد تینوں ملزمان کو گرفتار کرکے وہ سونا برآمد کیا گیا۔