اردو

urdu

ETV Bharat / state

کنگن میں ریچھ کا خوف، متعدد زخمی - وائلڈ لائف محکمہ

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ ریچھ اس علاقے میں گزشتہ کئی ماہ سے گھوم رہا ہے اور 25 اگست کو اسی جگہ پر تین خواتین پر حملہ کیا تھا۔

bear on prowl in kangan, several injured
کنگن میں ریچھ کا خوف، متعدد زخمی

By

Published : Sep 6, 2020, 12:57 PM IST

جموں و کشمیر کے گاندربل ضلع کے کنگن علاقے میں ہفتہ کو ایک اور شخص ریچھ کے حملے میں زخمی ہوا جنہیں علاج ومعالجہ کے لئے صورہ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ منتقل کیا گیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی وانی محلہ کنگن میں تین خواتین ریچھ کے حملے میں زخمی ہوئی تھیں۔

دیگر خواتین کے شور شرابہ سے ریچھ مذکورہ خاتون کو بری طرح زخمی کرنے کے بعد وہاں سے بھاگ گیا۔ تاہم اس نے اور دو خواتین کو بھی زخمی کیا۔

ہفتہ کے روز زخمی شخص کو ٹراما ہسپتال کنگن لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے مرہم پٹی کے بعد صورہ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ منتقل کیا۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ ریچھ اس علاقے میں گزشتہ کئی ماہ سے گھوم رہا ہے اور 25 اگست کو اسی جگہ پر تین خواتین پر حملہ کیا تھا۔

علاقہ کے لوگوں نے وائلڈ لائف محکمہ سے علاقے میں جھال بچھا کر ریچھ کو پکڑنے کی گزارش کی ہے تاکہ لوگ خوف سے نجات پا سکیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details