وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے گیراج علاقے میں ریچھ کی موجودگی سے لوگ کافی خوفزدہ ہیں۔
ریچھ کی موجودگی کی اطلاع مقامی باشدوں نے محکمہ وائلڈ لائف کو دی جنہوں نے ریچھ کو پکڑنے کے لیے فوری طور علاقے میں ٹیم روانہ کر دی۔
ضلع گاندربل کے وائلڈ لائف کنٹرول روم انچارج نے بتایا کہ جمعہ کی صبح علاقے میں ریچھ کی موجودگی کی خبر موصول ہوتے ہی انہوں نے ٹیم کو گیراج علاقہ روانہ کر دیا۔