گاندربل: میونسپل کونسل گاندربل نے پولی تھین کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کے لیے ایک بیداری ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں مختلف اسکولوں کے طلباء نے شرکت کی اور پولی تھین کے نقصانات کے پیغامات پر مشتمل پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ ریلی کی قیادت چیئرمین میونسپل کونسل گاندربل ہلال احمد تانترے نے کی اور قصبہ کے بازاروں سے گزری۔
پولی تھین کے استعمال کے خلاف نعرے لگانے والے شرکاء نے سڑک پر پڑے پلاسٹک اور پولی تھین کے فضلہ کو اکٹھا کیا۔ طلباء نے ماحول پر پولی تھین کے اثرات کی وضاحت کرتے ہوئے لوگوں سے پولی تھین کا استعمال بند کرنے کی اپیل کی۔ اس دوران چیئرمین میونسپل کونسل نے تاجروں اور عوام پر زور دیا کہ وہ گاندربل کو پولی تھین سے پاک بنانے میں تعاون کریں۔