اردو

urdu

ETV Bharat / state

منشیات سے پاک کشمیر پر بیداری پروگرام کا انعقاد - آر پی پی اسکول ناگبل

ڈسٹرکٹ لیگل سروس اتھارٹی گاندربل کی جانب سے منشیات سے پاک کشمیر پر بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں فنکاروں نے تمثیلی ڈارمے کے ذریعہ منشیات کے مضراثرات پر بھی روشنی ڈالی۔

program
program

By

Published : Dec 20, 2020, 4:58 PM IST

ڈسٹرکٹ لیگل سروس اتھارٹی گاندربل نے آج آر پی پی اسکول ناگبل میں وائٹ اینڈ ہوپ ڈس ایبلٹی سنٹر این جی اوز کے اشتراک سے منشیات سے پاک کشمیر کے تعلق سے اک روزہ بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

پروگرام کا بنیادی مقصد طلباء اور لوگوں میں منشیات کے مضر اثرات کے تعلق سے بیداری پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ کشمیر سے منشیات کا خاتمہ کرنا ہے۔

پروگرام میں ضلع ترقیاتی کمشنر شفقت اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منشیات اور اس سے متعلقہ سرگرمیاں پورے معاشرے خصوصا نوجوان نسل کے لیے خطرناک ثابت ہوری ہیں، اس وجہ سے انہوں نے زیادہ سے زیادہ آگاہی پیدا کرنے پر زور دیا، تاکہ معاشرے سے منشیات کے لعنت کا مکمل خاتمہ ہو سکے اور لوگوں کو یہ پیغام پہنچایا جائے کہ منشیات کے استعمال پر نہ صرف قانونی پابندی ہے، بلکہ سماجی بھی پابندی ہونی چاہیے۔

اس موقع پر پروگرام کی تھیم پر مبنی تمثیلی ڈرامے بھی پیش کیے گئے اور آر پی اسکول کے طلباء نے اسکیٹ بھی پیش کیا، جنہوں نے اپنی اداکاری کے ذریعے نشہ کے اسباب و اثرات پر مختصر روشنی ڈالی۔

پروگرام میں ضلعی ترقیاتی کمشنر گاندربل شفقت اقبال نے بطور مہمان خصوصی کے شرکت کی، اسکے علاوہ پروگرام میں سیکریٹری ڈی ایل ایس اے گاندربل تبسم وانی، ایس ایس پی گاندربل خلیل پوسوال، ایس ایس پی سیکیورٹی نکہت امان، ڈی آئی او گاندربل، اسکولوں کے چیئرمین آر پی گراونڈ شبیر حسین، این جی اوز کے نمائندوں کے علاوہ اسکولوں کے طلباء نے بھی شرکت کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details