گاندربل: جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل کے منی سیکرٹریٹ کمپلیکس، گاندربل میں ایک بیداری کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس کیمپ کی صدارت ڈپٹی کمشنر گاندربل شیامبیر نے کی۔ وہیں اس کیمپ میں ڈپٹی رجسٹرار، کوآپریٹو ڈپارٹمنٹ، گاندربل، اسسٹنٹ رجسٹرار، ہینڈلوم، سری نگر کے علاوہ ضلع کے مختلف رجسٹرڈ کوآپریٹیو کے دستکاروں کی ایک اچھی خاصی تعداد نے شرکت کی۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہنڈ کرافٹ زاہد رشید نے کہا کہ اس کیمپ کا مقصد یہ ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو گورنمنٹ کوآپریٹو بنائیں، اس اسے فائدہ اٹھائے۔ انہوں نے بتایا کہ ہمارا مقصد یہی کہ حکومت کی اسکیم سے متعلق لوگوں کو آگاہ کیا جائے۔
اس موقعے پر خطاب کرتے ہوئے ڈی سی نے اس پروگرام پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور واضح کیا کہ دستکار اور دیگر کاریگروں کو سرکاری اسکیموں سے کس طرح سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔ اس دوران دیگر مہمان مقررین نے تھیم پر لیکچر دیے اور شرکا کو کوآپریٹیو کے خصوصی حوالے سے محکمہ میں دستیاب مختلف فلیگ شپ پروگرامز اور اسکیمز کے بارے میں آگاہ کیا۔ کیمپ کے دوران، کاریگروں اور دستکاروں کو جغرافیائی اشارے کے فوائد کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ ان کی بہتری کے لیے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی بھی کرائی گئی۔ کیمپ کا اختتام دستکاروں کی طرف سے محکمہ کے شکریہ کے ساتھ کیا گیا۔