گاندربل:جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل کے کانفرنس ہال میں وزیر اعظم مائیکرو فوڈ انٹرپرائزز کے پروموشن کے لیے بیداری کیمپ منعقد ہوا جس میں چیف ایگریکلچر آفیسر، چیف ہارٹیکلچر آفیسر، لیڈ ڈسٹرکٹ منیجر، اے ڈی فشریز، جی ایم ڈی آئی سی، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر این آر ایل ایم کے علاوہ دیگر افسران نے شرکت کی۔ اس پروگرام کا باضابطہ افتتاح ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر شیامبیر نے کیا۔
انہوں نے کمیٹی کے اراکین اور تمام شرکا پر زور دیا کہ وہ فوڈ پروسیسنگ کے غیر منظم شعبے کو باقاعدہ بنانے کے لیے کلسٹر انداز میں کام کریں۔ ڈسٹرکٹ نوڈل آفیسر، پی ایم ایف ایم ای، ڈاکٹر سلمان رؤوف چالکو نے اسکیموں کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں بات کی اور پیداوار کی پروسیسنگ کی طرف جانے کی صلاحیت پر زور دیا۔