اردو

urdu

ETV Bharat / state

Avalanche Hit Hung Area Of Sonamarg سونمرگ میں برفانی تودے گرے

سونمرگ میں ہنگ پارک کے نزدیک برفانی تودہ گرنے سے کسی بھی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع فی الحال موصول نہیں ہوئی ہے۔ مقامی لوگوں کو محتاط رہنے کی تاکید کی گئی۔ Avalanche Hit Hung Area Of Sonamarg

سونمرگ میں برفانی تودے گرے
سونمرگ میں برفانی تودے گرے

By

Published : Feb 11, 2023, 4:19 PM IST

سونمرگ میں برفانی تودے گرے

سونمرگ میں ہنگ پارک کے نزدیک برفانی تودہ گرنے سے کسی بھی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع فی الحال موصول نہیں ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آج صبح ہنگ پارک سونمرگ جو کہ ضلع گاندربل میں واقع ہے اچانک برفانی تودہ گرنے سے مقامی لوگوں میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہو گیا ہے۔ تاہم کسی بھی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔ واضح رہے اس علاقے میں چند ہفتے قبل برفانی تودے کی زد میں آنے سے کشتواڑ کے دو مزدور جو ٹنل کی تعمیری کام پر معمور تھے، ان کی موت ہو گئی۔ جبکہ محکمہ موسمیات نے اس علاقے میں پہلے ہی برفانی تودے گرنے کی وارننگ جاری کی تھی، اور لوگوں سے ان علاقوں میں احتیاط برتنے کےلئے کہا گیا تھا۔

جموں سری نگر شاہراہ پر بھی مٹی کے تودے گرنے سے آمدورفت متاثر ہوگئی ہے۔ تین دن سے آمدورفت روک دی گئی۔ جموں وکشمیر کے معروف سیاحتی مقام گلمرگ میں ایک ہفتہ قبل برفانی تودہ گر آنے کے بعد حکام نے فوری طور راحت و بچاؤ کے اقدامات کئے تھے۔ ریزارٹ گلمرگ میں ’’افروٹ چوٹی‘‘ پر اچانک برف کا تودہ گرآیا تھا جس میں نصف درجن کے قریب سیاح پھنس گئے تھے۔ جبکہ ریسکیو آپریشن کے دوران 19بین الاقوامی سیاحوں اور دو مقامی گائیڈز کو ریسکیو کر لیا گیاتھا۔ جموں و کشمیر پولیس اور ٹورزم محکمہ کی جانب سے فوری طور ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا تھا۔ جس میں دو سیاحوں کی لاشیں برآمد کی گئیں تھی۔

مزید پڑھیں:Avalanche Hits Gulmarg گلمرگ میں برفانی تودہ گر آنے سے دو سیاحوں کی موت

ABOUT THE AUTHOR

...view details