محکمہ صحت میں تعینات درجنوں آشا ورکروں نے ڈسٹرکٹ اسپتال گاندربل کے مرکزی گیٹ کے قریب اپنی اجرتوں میں اضافہ کی مانگ کرتے ہوئے زبردست احتجاجی مظاہرے کیے۔
تنخواہ میں اضافہ کی مانگ پرآشا ورکروں کا احتجاج - etv bharat urdu
وسطی ضلع گاندربل میں محکمہ صحت میں تعینات آشا ورکروں نے اپنی اجرتوں میں اضافہ کی مانگ کرتے ہوئے کام چھوڑ کر ہڑتال شروع کردی۔
نہ ہمیں کورونا سے بچانے کے لیے کوئی حفاظتی لباس مہیا کیا جاتا ہے اور نہ ہی ہمیں کسی قسم کی سہولیات فراہم کی جاتی ہے۔ دن رات کام کرنے کے باوجود ہمیں صرف 2 ہزار روپے اجرت دی جاتی ہے۔ اس سے زیادہ ہمیں کسی جگہ پہنچے یا اسپتال جانے میں خرچ ہوتے ہیں۔
ہم نے متعدد بار ضلع انتظامیہ اور محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ ہماری اجرتوں میں اضافہ کیا جائے لیکن اعلیٰ حکام نے کوئی ایکشن نہیں لیا۔ مجبوراً ہم کام چھوڑ کر ہڑتال شروع کررہے ہیں اور یہ تب تک جاری رہے گی جب تک ہماری اجرتوں میں اضافہ نہیں کیا جاتا۔