ضلع گاندربل کے کنگن علاقے میں جموں وکشمیر آشا ورکرس یونیں سے وابستہ کئی خواتین نے تنخواہوں میں اضافہ اور انہیں کووڈ ڈیوٹی سے مستثنیٰ کیے جانے کی مانگ کو لیکر احتجاج کیا۔
آشا ورکروں نے کووڈ ڈیوٹی سے مثتثنیٰ کیے جانے کی مانگ کی احتجاج کر رہی آشا ورکرس کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے متعدد بار یقین دہانی کے باوجود ان کے مطالبات پورے نہیں کیے گئے۔
اُنہوں نے کہا کہ ’’کووڈ 19 کے دوران اپنی جان کو جوکھم میں ڈال کر ہیلتھ ورکرس کے شانہ بشانہ کام کرنے اور اپنی ذمہ داریوں کو گہری دلچسپی کے ساتھ انجام دینے کے باوجود آشا ورکرس کو پس پشت ڈال دیا گیا ہے جو سراسر ناانصافی ہے۔‘‘
احتجاج کر رہی آشا ورکرس نے دعویٰ کیا کہ انہیں کورونا مریضوں کی دیکھ بھال کی ذمہ داری بھی سونپی گئی ہے جس کے لیے انہیں مناسب ٹرینگ اور دیگر حفاظتی آلات فراہم نہیں کیے گئے۔ انہوں نے کورونا ڈیوٹی سے مثتثنیٰ کیے جانے کی مانگ کی۔
احتجاجیوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے انہیں مکمل طور پر نظر انداز کیا جا رہا ہے ’’حالیہ دنوں انتظامیہ نے تمام فرنٹ لائن ورکرز کے لئے ماہانہ اجرت اور دیگر مراعات کا اعلان کیا گیا تاہم آشا ورکرس کو ایک بار پھر نظر انداز کیا گیا۔‘‘