گاندربل:زچہ بچہ خدمات کے لیے قلیل اجرت پر کام کر رہی آشا ورکرز نے ضلع انتظامیہ گاندربل خصوصاً متعلقہ محکمہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ احتجاج میں شامل آشا ورکرز نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ انہیں محض زچہ بچہ خدمات کے لیے بھرتی کیا گیا تھا جس کے عوض انہیں محض دو ہزار روپے دیے جا رہے ہیں۔ تاہم اب حکومت کی جانب سے ان سے کئی خدمات کا مطالبہ کیا جا رہا ہے جن کے لیے نہ تو وہ اہل ہیں اور نہ ہی ان کی اجرت فراہم کی جا رہی ہے۔ Ganderbal Asha workers Protest
گاندربل میں آشا ورکرز کا احتجاج قمریہ پارک گاندربل میں درجنوں آشا ورکرز نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ انہیں متعلقہ محکمہ کے افسران ’’ابھا کارڈ‘‘ کے لیے گھر گھر جاکر سروے کرنے اور ضروری دستاویز تیار کرنے کے لیے مجبور کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس کارڈ کے لیے آن لائن بھی کام کرنے کی ضرورت ہے جس کے لیے آشا ورکرز کو ذاتی اسمارٹ فون استعمال کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ ABHA Registration Asha workers Protest in ganderbal
احتجاج کر رہی آشا ورکرز نے اسے ’’زیادتی‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اکثر آشا ورکز کی تعلیمی قابلیت بھی اتنی نہیں کہ وہ آن لائن کوئی بھی کام انجام دے سکیں۔ علاوہ ازیں بیشتر آشا ورکرز اسمارٹ فون بھی استعمال نہیں کر رہیں۔ احتجاجیوں نے مزید کہا کہ آشا ورکرز کو آفات سماوی، وبائی امراض کے دوران خدمات سمیت مرکزی و یو ٹی انتظامیہ کی اسکیموں کو لوگوں تک پہنچانے کے لیے بھی بغیر عوض کام کرنے کے لیے مجبور کیا جاتا رہا ہے اور اب انتظامیہ انہیں آباہ کارڈ کی رجسٹریشن وغیرہ کے لیے مجبور کیا جا رہا ہے جو ’’آشا ورکرز کے ساتھ صریح نا انصافی ہے۔‘‘
انہوں نے کہا کہ اس حوالہ سے ڈی سی گاندربل سے بھی آشا ورکرز نے ملاقات کی جو انکے مطابق بے سود ثابت ہوئی۔ آشا ورکرز نے انتظامیہ سے حکم نامہ واپس لیے جانے اور انہیں کام کے عوض مکمل اجرت فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔
مزید پڑھیں:Asha Workers Protest in Sumbal: سمبل، بانڈی پورہ میں آشا ورکرز کا احتجاج جاری