سینٹرل یونیورسٹی آف کشمیر، گرین کیمپس میں محکمہ اسکول ایجوکیشن کے زیر اہتمام یک روزہ آرٹ اور فوڈ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔ فیسٹیول کا آغاز اسکول آف ایجوکیشن کے ڈین اور ہیڈ پروفیسر ڈاکٹر سید ظہور گیلانی کے خطبہ استقبالیہ سے ہوا۔ Art and Food Festival Organized at Central University of Kashmir اپنی تقریر میں انہوں نے آرٹ اینڈ فوڈ فیسٹیول میں تمام شرکاء اور طلباء کو خوش آمدید کہا، انہیں پروگرام کے بارے میں بتایا اور فیسٹیول کی جھلکیوں کا جائزہ لیا۔
ڈاکٹر سید ظہور نے مزید کہا کہ نئی تعلیمی پالیسی طلباء کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو نکھارنے، ان میں اضافہ کرنے اور ذہانت کو تیز کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ اپنے خصوصی خطاب میں، پروفیسر فیاض احمد نیکا، فائنانس آفیسر، سینٹرل یونیورسٹی آف کشمیر نے موجودہ دور میں انٹرپرینیورشپ کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ انٹرپرینیورشپ کے لیے اعلیٰ قابلیت کی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ اسے منفرد کاروباری ذہانت کی ضرورت ہے۔