اردو

urdu

ETV Bharat / state

فوج کی جانب سے گاندربل میں لڑکیوں کے لیے والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد - etv bharat urdu

ٹورنامنٹ لیگ کم ناک آؤٹ کی بنیاد پر کھیلا گیا جس میں ضلع گاندربل کی 08 ٹیموں نے جوش کے ساتھ حصہ لیا۔ فائنل اسپارٹن گرلز آف لار اور سیٹ آن فائر آف گاندربل کے درمیان کھیلا گیا جس میں سیٹ آن فائر ٹیم 2-1 سے جیت گئی۔

فوج کی جانب سے گاندربل میں لڑکیوں کےلئے والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد
فوج کی جانب سے گاندربل میں لڑکیوں کےلئے والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد

By

Published : Sep 16, 2021, 2:08 PM IST

فوج کی 24 آر آر نے باصلاحیت لڑکیوں کو ان کے کھیل کی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے کے مواقع فراہم کرنے کی کوشش کے دوران مانسبل تین سیکٹر آر آر کے زیر کنٹرول فزیکل ایجوکیشن کالج گاڈورہ میں چنار گرلز والی بال ٹورنامنٹ 2021 کا انعقاد کیا۔

فوج کی جانب سے گاندربل میں لڑکیوں کےلئے والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد


ٹورنامنٹ لیگ کم ناک آؤٹ کی بنیاد پر کھیلا گیا جس میں ضلع گاندربل کی 08 ٹیموں نے جوش کے ساتھ حصہ لیا۔

فائنل اسپارٹن گرلز آف لار اور سیٹ آن فائر آف گاندربل کے درمیان کھیلا گیا جس میں سیٹ آن فائر 2-1 سے جیت گیا۔


اس میچ کو دیکھنے کےلیے لوگوں کی اچھی خاصی تعداد اسٹیڈیم میں موجود تھی۔

جس میں مہمان خصوصی کے فرائض، 2ic 24 RR نے انجام دیے جب کہ اس موقع پر فزیکل ایجوکیشن کالج گاندربل اور ڈگری کالج گاندربل کے پروفیسروں کے علاوہ پولیس کے افسران بھی موجود تھے۔


فاتح ٹیم سیٹ آن فائر کو نقد انعام ، سرٹیفکیٹ ، اور دیگر اقسام کے تحفے جبکہ رنر اپ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو نقد انعام اور سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔

والی بال کلب آن دی سیٹس کی منیشا کو بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا اور گفٹ سے نوازا گیا۔


مہمان خصوصی نے خطاب کیا جس میں انہوں نے شرکت کرنے والی ٹیموں کی مہارت اور اسپورٹس مین شپ کی تعریف کی۔

انہوں نے لڑکیوں کو حوصلہ دیا کہ وہ خود پر یقین کریں اور تعمیری سرگرمیوں پر توجہ دیں۔

مزید پڑھیں:پلوامہ میں وادیٔ کشمیر کا سب سے بڑا 'ہاکی ٹرف' زیر تعمیر

انہوں نے ان پر زور دیا کہ وہ اسپورٹس مین شپ کی خوبیوں کو اپنائیں جو کشمیریت کے جوہر کے ساتھ بہت اچھی طرح گونجتی ہیں۔


انہوں نے کہا کہ اس طرح کے ایونٹ فوج اور مقامی آبادی کے مابین ہم آہنگ تعلقات پر اطمینان بخش روشنی ڈالتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details