گاندربل:فوج کی جانب سے وسطی کشمیر کے کنگن، گاندربل علاقے میں ایک مفتی طبی کیمپ کا انعقاد عمل لایا گیا۔ طبی کیمپ کا انعقاد فوج کی 34 آسام رائفلز، ووسن بٹالین نے ’’بارڈر لیس ورلڈ فاؤنڈیشن‘‘ نامی این جی اے کے اشتراک سے کیا تھا۔ طبی کیمپ میں دو سو سے زائد مریضوں کا ماہر ڈاکٹروں نے طبی معائنہ کیا جبکہ اس دوران انہیں مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔ Army Organized Free Medical Camp in Kangan Ganderbal
Free Medical Camp in Kangan فوج کی جانب سے کنگن میں مفت میڈیکل کیمپ
ضلع گاندربل کے کنگن علاقے میں منعقدہ طبی کیمپ کے دوران ماہر ڈاکٹروں نے کیمپ میں آئے لوگوں کا معائنہ کرنے کے علاوہ انہیں مفید مشوروں سے بھی نوازا۔ Army Organized Free Medical Camp in Kangan
فوج کی جانب سے کنگن میں مفت میڈیکل کیمپ منعقد
منتظمین کے مطابق کنگن علاقے میں طبی خدمات کے فقدان کے پیش نظر یہاں طبی کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ طبی کیمپ میں 210مریضوں کا معائنہ کیا گیا اور کیمپ میں ماہر امراض اطفال، ماہر امراض چشم، جوڑوں کے اسپیشلسٹ سمیت دیگر کئی ماہرین نے یہاں کیمپ میں آئے لوگوں کا معائنہ کرنے کے علاوہ انہیں مفید مشوروں سے بھی نوازا۔
مزید پڑھیں:CRPF organized Medical Camp: سوپور میں مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد