اردو

urdu

ETV Bharat / state

Bribe case in Ganderbal گاندربل میں سرپنچ رشوت لیتے ہوئے گرفتار

اینٹی کرپشن بیورو نے گاندربل منی گام (اے) سے وابستہ سرپنچ کو نو ہزار روپیہ کی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ہے۔ گرفتار سرپنچ کی شناخت مظفر احمد راتھر کے بطور ہوئی۔

گاندربل میں سرپنچ رشوت لیتے ہوئے گرفتار
گاندربل میں سرپنچ رشوت لیتے ہوئے گرفتار

By

Published : Aug 1, 2023, 7:52 PM IST

گاندربل:اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی ) نے منگل کے روز منی گام (اے) سے وابستہ سرپنچ کو نو ہزار روپیہ کی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں دھر دبوچ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔
اے سی بی کے ایک ترجمان نے بتایا کہ اینٹی کرپشن بیورو میں سائل نے تحریری طورپر شکایت درج کی کہ سرپنچ منی گام (اے) مظفر احمد راتھر جائیداد تنازعے کو حل کرنے کی خاطر رشوت کا تقاضہ کر رہا ہے۔
بتادیں کہ بہن اور بھائی کے درمیان جائیداد کی تقسیم کو لے کر تنازعہ چل رہا تھا۔ترجمان کے مطابق شکایت کنندہ کی بہن نے تصفیہ کے لئے ملزم سرپنچ سے رابط قائم کیا ۔
انہوں نے بتایا کہ شکایت کنندہ نے الزام لگایا کہ سرپنچ نے معاملے کے نپٹارے کی خاطر رشوت طلب کی ۔ ابتدائی طور پر سرپنچ نے 20 ہزار رقم کا مطالبہ کیا تاہم بات چیت کے بعد نو ہزار روپیہ کی رقم قبول کرنے پر راضی ہو گیا۔
شکایت کنندہ نے رشوت خور سرپنچ کو سلاخوں کے پیچھے دھکیلنے کی خاطر اینٹی کرپشن بیورو کے ساتھ رابط قائم کیا ۔ شکایت موصول ہونے کے بعد اے سی بی نے اس ضمن میں ایف آئی آر زیر نمبر 13کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی۔
موصوف ترجمان کے مطابق سرپنچ کو پکڑنے کی خاطر اینٹی کرپشن بیورو نے ایک جال بچھایا جس دوران سرپنچ کو شکایت کنندہ سے نو ہزار روپیہ کی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں دھر دبوچا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ آزاد گواہوں کی موجودگی میں سرپنچ سے رشوت کی رقم برآمد کرکے ضبط کی گئی۔اے سی بی نے سرپنچ کی شناخت مظفر احمد راتھر ولد ولی محمد راتھر ساکن منی گام کے بطور کی ۔
مزید پڑھیں:Bribe Case In Baramulla بارہمولہ میں گرداوار رشوت لیتے ہوئے گرفتار

واضح رہے کہ کچھ روز قبل اینٹی کرپشن بیروں نے بارہمولہ کے تحصیل کارہامہ کے گرداوار کو پانچ ہزار روپیہ کی رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details