اردو

urdu

ETV Bharat / state

گاندربل: ایک ہزار کیلو گرام فکی برآمد، تین گرفتار - دو ٹرک سے آٹھ سو کیلو گرام فکی

اینٹی نارکوٹک ٹاسک فورس کشمیر کے انچارچ مبشر نے کہا کہ ایک مخصوص اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے انہوں نے گاندربل پولیس کی مدد سے سونہ مرگ سے دو ٹرک سے آٹھ سو کیلو گرام فکی برآمد کی ہے۔ ایک ٹرک نے پہلے ہی سونہ مرگ سے لیہہ کی جانب سفر طے کیا تھا اور اسے بھی لیہہ میں گرفتار کرلیا گیا ہے اور اس کے قبضہ سے دو سو کیلو گرام کی فکی برآمد کی گئی ہے۔

گاندربل: ایک ہزار کیلو گرام فکی برآمد، تین گرفتار
گاندربل: ایک ہزار کیلوگرام فکی برآمد، تین گرفتار

By

Published : Sep 12, 2021, 8:40 PM IST

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے گاندربل میں اینٹی نارکوٹک ٹاسک فورس (کشمیر) نے کارروائی کرتے ہوئے بھاری تعداد میں منشیات برآمد کی ہے۔ ساتھ ہی اس معاملے میں تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

گاندربل: ایک ہزار کیلو گرام فکی برآمد، تین گرفتار

اینٹی نارکوٹک ٹاسک فورس کشمیر نے اس حوالے سے آج کرائم برانچ کشمیر کے ہیڈکوارٹر پر پریس کانفرنس کے دوران اس کی جانکاری دی۔ اینٹی نارکوٹک ٹاسک فورس کشمیر کے انچارچ مبشر نے کہا کہ ایک مخصوص اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے انہوں نے گاندربل پولیس کی مدد سے سونہ مرگ سے دو ٹرک سے آٹھ سو کیلو گرام فکی برآمد کی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایک ٹرک نے پہلے ہی سونہ مرگ سے لیہہ کہ جانب سفر طے کیا تھا اور اسے بھی لیہہ میں گرفتار کرلیا گیا ہے اور اس کے قبضہ سے دو سو کیلو گرام فکی برآمد کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان منشیات فروشوں نے اننت ناگ سے یہ فکی لوڈ کی تھی اور جب ہمیں اس کی جانکاری ملی تو اینٹی نارکوٹک ٹاسک فورس کشمیر نے سونہ مرگ میں ناکہ لگایا اور دو ٹرکوں کو روک کر تلاشی لی۔ منشیات سمیت دونوں ڈرائیوروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

گرفتار شدہ منشیات فروشوں کی شناخت پنجاب کے وریندر کمار اور گرمیل کے طور پر ہوئی ہے۔ وہیں تیسرا منشیات فروش جسے لیہہ میں گرفتار کیا گیا ہے۔ اس کی شناخت پنجاب کے امندیپ کمار کے طور پر ہوئی ہے۔

اینٹی نارکوٹک ٹاسک فورس کشمیر نے اس برآمدی کو بڑی کارروائی سے تعبیر کیا ہے، انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معاملے کو درج کیا گیا ہے اور اس معاملے میں مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سرینگر: پولیس پارٹی پرعسکریت پسندوں کا حملہ، ایک پولیس اہلکار ہلاک

انہوں نے کہا کہ منشیات کے خلاف اس جنگ میں ہم سب پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ہم اپنے سماج پر نظر رکھیں تاکہ سماج کو منشیات سے پاک کیا جاسکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details