محرم الحرام کے سلسلے میں آج کاروانِ ادب ڈب گاندربل کے اہتمام سے امام باڑہ محلہ سادات میں ایک پُروقار سالانہ حسینی مشاعرے کا انعقاد کیا گیا۔ ایوانِ صدارت میں سابق ڈائرکٹر جنرل آل انڈیا ریڈیو بشیر عارف، شوکت انصاری، ظفر حیدری، تنہا شہِلپوری اور کاروان کے سرپرست سید عباد جوہر موجود تھے۔
کاروانِ ادب ڈب گاندربل کے اہتمام سے سالانہ حسینی مشاعرے کا انعقاد مشاعرے کا آغاز تلاوتِ کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت سید احسان کو حاصل ہوئی۔ اپنی استقبالیہ تقریر میں کاروان کے صدر سید اختر منصور نے مہمانوں کا استقبال کیا اور ایسے پروگراموں کی افادیت اور اہمیت پر روشی ڈالی۔
مشاعرے میں جن شعراء کرام نے امام عالی مقام کو اپنا منظوم خراج پیش کیا اُن میں شوکت انصاری، رشید روشن، نذیر احمد نذیر، غلام علی پمپوش، تنہا شہلپوری، سلیم یوسف، اسداللہ صفوی، دلشاد مصطفیٰ، ایس علی، امتیاز انجم، میر اشرف، حمید اشفاق، مجید ربتاری، سید منظور رئیس، سید محمد مدنی، سید عابد گوہر، جمیل انصاری، توفیق طالب اور غلام حسن حق نواز قابلِ ذکر ہیں۔ تقریب پر کاروان کے سرپرست سید عباس جوہر نے مہمانوں اور حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔
مشاعرے کی نظامت کے فرائض شوکت شہباز نے انجام دیئے۔ تقریب پر سرکار کی طرف سے جاری کووڈ SOP"s پر مکمل عمل درآمد کیا گیا۔