جموں و کشمیر: ضلع گاندربل کے ببن گیری علاقے میں شیرِ کشمیر یونیورسٹی آف ایگریکلچر اینڈ ٹکنالوجی سائنس (سکاسٹ) کی جانب سے عالمی یوم ویٹرنری منایا گیا۔
عالمی یوم ویٹرنری کے موقع پر کیمپ کا انعقاد اس موقع پر سکاسٹ کے ویٹرنری اور انیمل ہسبنڈری فیکلٹی کی جانب سے جانوروں کے علاج اور ادویات کی تقسیم کے لیے مفت کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں جانوروں کے ماہر ڈاکٹرز نے مقامی لوگوں کے بیمار جانوروں کی جانچ کرنے کے بعد ان کو مفت میں دوایاں بھی فراہم کیں۔
ماہر حیوانات ڈاکٹر پنکج گوسوامی نے کہا کہ ہم لوگوں نے بھارت سرکار کو ایک تجویز رکھی تھی کہ ہم لوگوں کو کوئی پروجیکٹ دی جائے جس کے ذریعہ غریب کسانوں کے لیے کچھ بہتر کیا جاسکے، اسی ضمن میں سال 2018 میں بھارت سرکار نے ہمیں ایک پروجیکٹ تین سال کے لیے دیا تھا جس کا دو سال مکمل ہوچکا ہے اور تیسرا سال جاری ہے، اس سلسلے میں کپواڑہ، بانڈی پورہ اور بابا نگری میں اسی پروجیکٹ کے متعلق کیمپ لگا کر کام کررہے ہیں۔
اس موقع پر مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس قسم کا کیمپ ماضی میں بھی لگایا جاتا رہا ہے، جس کی ہمیں کافی زیادہ فائدہ پہنچتا ہے اور بیمار جانوروں کی صحیح طور سے علاج بھی ہوجاتا ہے۔ مقامی لوگوں نے محکمہ انیمل ہسبنڈری کے اس کام کی تعریف کرتے ہوئے ایسے کیمپ کو مزید لگانے کی اپیل کی ہے۔