گاندربل:وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں آنگن واڑی ورکرز، ہلپیرز نے احتجاج Anganwadi Workers Protest in Ganderbal کرتے ہوئے انتظامیہ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ احتجاج کر رہے درجنوں آنگن واڈی ورکرز نے دعویٰ کیا کہ انہیں گذشتہ 18ماہ سے اجرتوں سے محروم رکھا گیا ہے۔
انہوں نے انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’’اجرتوں کی واگزاری کے حوالے سے کئی بار اعلیٰ حکام سے بات چیت کی، تاہم یقین دہانیوں کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوا۔‘‘
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے چیئرپرسن، ہیلپرس ایسوسی ایشن، گاندربل نے کہا کہ دیگر ریاستوں اور مرکزی زیر انتظام خطوں کی طرح جموں و کشمیر اور لداح میں بھی آنگن واڑی ورکرز، ہیلپرز مرکزی و ریاستی اسکیمز کو عملہ جامہ پہنانے میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دیگر خطوں میں آنگن واڑی ورکرز کے مشاہرے میں اضافہ کیا گیا تاہم جموں و کشمیر میں اضافے کے برعکس گذشتہ ڈیڑھ برس سے اجرتیں ہی واگزار نہیں کی جا رہی ہیں۔