وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں آنگن واڑی ورکرز، ہلپیرز نے احتجاج کیا۔ Anganwadi Workers Protest in ganderbal۔ احتجاج کر رہی آنگن واڑی ہیلپرز نے انتظامیہ کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے دعویٰ کیا کہ گزشتہ قریب 9 ماہ سے ان کی اجرتیں واگزار نہیں کی جا رہی ہیں، جس کے سبب انہیں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے اجرتوں کی واگزاری میں تاخیر پر حکام کے خلاف نعرہ بازی کی۔
آنگن واڑی ورکرس و ہیلپرس ایسوسی ایشن کی چیئرپرسن نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ دیگر ریاستوں اور مرکزی زیر انتظام خطوں کی طرح جموں و کشمیر اور لداح میں بھی آنگن واڑی ورکرز، ہیلپرز مرکزی و ریاستی اسکیموں کو عملی جامہ پہنانے میں کلیدی رول ادا کر رہی ہیں۔ Anganwadi Workers Protest احتجاجیوں نے مزید کہا کہ دیگر علاقوں میں آنگن واڑی ورکرز کے مشاہرے میں اضافہ کیا گیا تاہم جموں و کشمیر میں کام کر رہی آنگن واڑی ورکرز کے مشاہرے میں اضافے کے بجائے گزشتہ نو ماہ سے اجرتیں ہی واگزار نہیں کی جا رہی ہیں۔