گاندربل: وادی کشمیر میں خراب موسمی صورتحال کے باعث ایک مرتبہ پھر امرناتھ یاترا کو عارضی طور پر روک دیا گیا ہے۔ ایک عہدیدار نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ امرناتھ یاترا کو دونوں روٹس - بال تل، گاندربل اور نونہ ون، پہلگام - سے عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق موسم میں بہتری کے بعد ہی یاتریوں کو آگے بڑھنے کی اجازت دی جائے گی۔Amarnath Yatra Suspended Again
شرائن بورڈ کے ایک اہلکار نے کہا کہ 3000 سے زیادہ یاتری اس وقت بال تل بیس کیمپ میں مقیم ہیں۔ اسکے علاوہ نونہ وَن بیس کیمپ میں بھی ہزاروں یاتریوں کو روک کر امرناتھ گپھا جانے سے اجازت نہیں دی جا رہی۔Amarnath Yatra 2022 عہدیدار کے مطابق گزشتہ رات روکے گئے چھ سو غیر رجسٹرڈ یاتریوں اور سیاحوں کو بھی واپس روانہ کیا گیا۔