گاندربل:جموں و کشمیر میں شروع ہوئی امرناتھ یاترا کا پہلا قافلہ گاندربل پہنچ چکا ہے۔ گاندربل پہنچنے والے پہلے قافلے میں 3488 افراد شامل ہیں۔ اس دوران جگہ جگہ پر یاتریوں کا استقبال عام لوگوں کے ساتھ ساتھ پولیس اور سول انتظامیہ کے افسران نے کیا۔ سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان امرناتھ یاتریوں کا پہلا قافلہ گاندربل پہنچا اور اس وقت بالتل کی طرف روانہ ہو گیا۔
گاندربل پہچنے کے دوران یاتریوں کا استقبال سول اور پولیس حکام کے ساتھ ساتھ عام لوگوں نے بھی کیا۔ عہدیداروں نے بتایا کہ 3488 یاتریوں کے پہلے قافلے کا قاضی گنڈ پہنچتے ہی گاندربل تک جگہ جگہ پر استقبال کیا گیا۔ حکام نے بتایا کہ یاتریوں کو قیام اور کھانے پینے کی اشیاء فراہم کرنے کے مقصد سے اخروٹ فیکٹری قاضی گنڈ اور ایف سی آئی گودام میر بازار کے ٹرانزٹ کیمپ میں پانچ ہزار کے یاتریوں کے قیام کی گنجائش رکھی گئی ہے۔ یاترا کیلئے سیکیورٹی کے سخت انتطامات کئے گئے ہیں۔ کئی اہم سڑکوں پر مقامی لوگوں کی نقل و حرکت مرحلہ وار بنیادوں پر بند کی گئی ہے جبکہ قافلہ چلنے کی صورت میں عام ٹریفک کو کچھ دیر کیلئے بند کردیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اخروٹ فیکٹری قاضی گنڈ میں 2400 بستروں والے یاتری نواس اور ایف سی آئی میربازار میں 2600 بستر یاتریوں کے قیام کے لئے رکھا گیا ہے۔ اسی طرح گاندربل کے مینگام میں بھی پولیس ٹرینگ اسکول کے نزدیک یاتریوں کے کھانے پینے اور رات گزارنے کےلئے بھی ہر ایک سہولیات میسر رکھی گئی ہیں۔ اس دوران ہزاروں کی تعداد میں یاتریوں کو سخت سیکورٹی کے چلتے ہر جگہ ان کی کانوائے کا سینیئر پولیس اور سیکورٹی افسران نے ازخود اسکاٹ کیا۔