گاندربل:جموں کشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ اور کشمیر زون کے ڈی جی پی وجے کمار نے آج گاندربل کا دورہ کیا ۔ دورے کے دوران افسران نے سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے اے ڈی جی پی کشمیر وجے کمار نے بتایا کہ شوپیاں میں جن تین عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا گیا ہے، ان میں دو عسکریت پسند کشمیری پنڈت پورن کمار بٹ اور نیپالی مزدور تل بہادر کو ہلاک کرنے میں ملوث تھے۔ انہوں نے کہا کہ تیسرا عسکریت پسند بارہمولہ کا تھا جس نے حال ہی میں عسکریت پسندی میں شمولیت اختیار کی تھی۔Militants Killed In Shopian Encounter
وجے کمار نے کہا کہ آج تک کشمیر میں جتنے بھی عام شہری بشمول کشمیری پنڈت مارے گئے ہیں، ان کو مارنے میں ملوث سبھی عسکریت پسندوں کو سکیورٹی فروسز نے یا تو گرفتار کیا ہے یا وہ مختلف انکاؤنٹرز میں مارے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹارگیٹ کلنک میں ملوث ایک اور عسکریت پسند عادل وانی ابھی زندہ ہے جس کو سکیورٹی فورسز بہت جلد گرفتار یا ہلاک کریں گے۔Kashmiri Pandit Killed In Shopian
اس دوران جموں و کشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے بات کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں اس وقت سکیورٹی صورتحال کافی بہتر ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وادی کشمیر میں تقریباً سبھی عسکریت پسندوں کے تنظیموں کا صفایا کیا گیا ہے اور اب بھی کچھ ماڈیول کام کر رہے ہیں اور ان کا بھی صفایا آہستہ آہستہ ہو رہا ہے۔Security Situation In Kashmir
مزید پڑھیں:Encounter in Shopian شوپیاں انکاؤنٹر میں تین عسکریت پسند ہلاک