جموں و کشمیر، ضلع گاندربل کے قمریہ پارک میں آنگن واڑی ورکروں نے احتجاج کرتے ہوئے بقایا تنخواہ واگزار کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر مظاہرین نے ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل کے دفتر کی جانب پُرامن مارچ بھی کیا۔
آنگن واڑی کی درجنوں ملازمین نے شدید سردی کی پرواہ کیے بغیر اس مارچ شرکت کی اور اپنے مطالبات کے لیے احتجاجی مظاہرہ کیا۔