مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے گاندربل میں تقریبا ایک سال کے طویل مدت کے بعد ڈگری کالج دوبارہ کھل گئے ہیں۔ کالج میں درس و تدریس کی سرگرمیاں شروع کرنے سے قبل واضع کئے گئے تمام رہنما خطوط پر عمل کیا جارہا ہے۔
گاندربل: طویل مدت کے بعد ڈگری کالج میں تدریسی سرگرمیاں شروع اس دوران طلبا کے کالجوں میں داخلے کے ساتھ ہی تھرمل اسکریننگ کی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ سینیٹائزر کی دستیابی اور ماسک پہننے پر خاص توجہ دی جا رہی ہے۔ کسی بھی طلبا کو بنا ماسک کے کالج میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔
ڈگری کالج کے گیٹ پر بھی ماسک کا انتظام کیا گیا ہے جبکہ اس سے قبل میونسپل کونسل گاندربل کے عملہ نے پورے ڈگری کالج کی صاف صفائی اور جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ کا وہاٹس ایپ، فیس بک اور مرکزی حکومت کو نوٹس
وہیں اس معاملے پر گاندربل ڈگری کالج کے پرنسپل بشیر احمد نے کہا کہ ہم نے ایس او پیز کا پورا خیال رکھا ہے اور ماسک کا بھی انتظام رکھا ہے، تاکہ کسی بھی طرح کی بدنظمی نہ ہو سکے۔